Share this link via
Personality Websites!
481329
9610
حضرت یُوسُف عَلَیْہ ِالسَّلام نے بڑے اطمینان سے فرمایا:
لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ- (پارہ:13، سورۂ یُوْسُفْ:92)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ کوئی کتنی ہی تکلیف پہنچائے، کتنی ہی زیادتی کر لے، ہمارے حق میں بہتر یہی ہے، فضیلت اسی میں ہے کہ ہم اسے مُعَاف کر دیا کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کے آخر میں پیارے مَحْبُوب آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ایک خوبصُورت نصیحت سنیے! یہ نصیحت میرے لیے بھی ہے، آپ کے لیے بھی ہے، زید، عَمْرو، بکر وغیرہ سب کے لیے ہے۔ سردار ِدو جہاں،رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا:کیا تم اَبُو ضَمْضم کی طرح نہیں ہو سکتے؟صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کی: اَبُو ضَمْضم کون ہے؟فرمایا:تم سے پہلے لوگوں میں ایک شخص تھا، جب صبح ہوتی تو وہ یوں کہتا:اےاللہ پاک ! میں نے آج کے دن اپنی عزّت اس شخص پر صَدَقہ کی(یعنی اسے معاف کیا) جو مجھ پر ظلم کرے۔ ([1])
کتنی پیاری نصیحت ہے۔ ہم بھی اپنا یہ مَعْمُوْل بنا لیں*.روزانہ اپنی عزّت، اپنا وقار، اپنے اُونچے قد کا رُعب، اپنے عہدے اور منصب کی دھاک وغیرہ وغیرہ وہ ساری چیزیں جو ہمیں بےصبری اور غصّے پر اُبھارتی ہیں، وہ سب چیزیں قربان کریں*.روزانہ یہ نِیّت کریں کہ یا اللہ پاک! آج جو جو مجھے ستائے گا، میں نے اسے پیشگی معاف کیا*.آج جو جو مجھ پر انگلی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami