Share this link via
Personality Websites!
481326
9610
وَ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ(۹۲) (پارہ: 13،سورۂ یُوْسُفْ:92)
نہیں، اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ!یہ شانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہے...!! دیکھیے! ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے پاس اِختیار تھا، چاہتے تو سب کو سزا دیتے، سب سے اِنتقام لیتے مگر یہ رحمتِ دوجہان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اِنتقام نہ لیا بلکہ مُعَاف فرما دینے کو ترجیح دی۔
مُعَاف کرنے والے کو بڑا اَجْر ملتا ہے
کاش! ہم بھی بدلہ لینے کی بجائے مُعَاف کر دینے کی عادَت اپنائیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَةٍ سَیِّئَةٌ مِّثْلُهَاۚ-فَمَنْ عَفَا وَ اَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ(۴۰)
(پارہ:25، سورۂ شُوریٰ:40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور بُرائی کا بدلہ اس کے برابر بُرائی ہے تو جس نے معاف کیا اور کام سنوارا تو اُس کا اجر اللہ (کے ذمہ کرم) پر ہے، بیشک وہ ظالموں کوپسند نہیں کرتا۔
مَعْلُوم ہوا؛ قانُون کے دائرے میں رہ کر کسی سے بدلہ لے لینا بھی اگرچہ جائِز ہے، البتہ! جو مُعَاف کرے اور دِل صاف کر لے، اللہ پاک اسے اَجْرِ عَظِیْم عطا فرمائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں یہ بڑی خوبصُورت بات ہے، اللہ پاک نے صِرْف یہ نہیں فرمایا کہ جس نے تمہارے ساتھ زیادتی کی، تمہیں تکلیف پہنچائی ہے، تم اسے صِرْف مُعَاف
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami