Share this link via
Personality Websites!
481325
9610
علیہم الرّضوان کو تکلیفیں پہنچاتے تھے *.وہ جو جانی دُشمن تھے *.مسلمانوں کے خِلاف سازشیں رَچاتے تھے۔ اب یہ لوگ خوف و دَہْشَت کی تصویر بنے ہوئے تھے اور ڈر رہے تھے کہ نہ جانے اب اُن سے کتنا شدید اِنتقام لیا جائے گا۔ اس وقت رسولوں کے سردار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
يَا اَهْلَ مَكَّةَ مَاذَا تَرَوْنَ اِنِّىْ فَاعِلٌ بِكُمْ
ترجمہ: اے مکہ والو!تمہارا کیا خیال ہے ، میں تمہارے ساتھ کیا برتاؤ کرنے والا ہوں؟
اللہ اکبر! مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان ہی نِرالی ہے، سامنے جانِی دُشمن ہیں، غیر مسلم ہیں، یہ مقدَّس جملہ سُن کر پچھلے 22 سالہ ظلم و سِتَم کے واقعات ان کے ذِہنوں میں گھوم گئے ہوں گے، سوچا ہو گا کہ ہم نے تَو ان کے ساتھ بہت ظُلْم کیے ہیں۔ اس کے باوُجُود؛
تیرے دامن میں چھپے چور انوکھا تیرا
جانِی دُشمنوں کے ذِہن میں مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اَخْلاق کے مُتَعَلِّق کیا رائے تھی، سنیے! اَہْلِ مکّہ نے یک زبان ہو کر کہا:
خَیْرًا اَخٌ کَرِیْمٌ وَابْنُ اَخٍ کَرِیْم
یعنی اے مُحَمَّد صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم آپ کی طرف سے بھلائی ہی کی اُمِّید رکھتے ہیں، آپ خود بھی مہربان ہیں اور مہربان بھائی کے بیٹے ہیں۔
اِس پر پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: میں تمہیں وہی کہوں گا جو میرے بھائی یوسف علیہ السَّلام نے (اپنے بھائیوں سے) کہا تھا کہ ([1])
لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ-یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ٘-
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: آج تم پر کوئی ملامت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami