Share this link via
Personality Websites!
481324
9610
يَجُبُّ مَا قَبْلَهٗ
ترجمہ: میں نے تمہیں معاف کردیا۔ اللہ پاک نے تم پر احسان کیا ہے کہ اس نے تمہیں اسلام کی ہدایت دے دی اور اسلام پچھلے تمام گناہوں کو مٹادیتا ہے۔([1])
غزوۂ اُحُد میں جب مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے مبارَک دندان کوشہید اور چہرۂ اَنور کو زخمی کر دیا گیا مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اُن لوگوں کے لیے اِس کے سِوا کچھ بھی نہ فرمایا :
اَللّٰھُمَّ اھْدِ قَوْمِیْ فَاِنَّھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
ترجمہ: اے اللہ پاک! میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ یہ لوگ مجھے جانتے نہیں۔([2])
تم مجھ سے کیا اُمِّید رکھتے ہو...؟
اسی طرح فتحِ مکّہ کا وہ حسین لمحہ بھی یاد فرمائیے! 9 سِن ہجری ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کے ساتھ فاتحانہ شان سے مکّہ پاک میں داخِل ہوئے، غیر مُسلموں پر اس وقت ہُو کا عالَم تھا(یعنی خوب سناٹا چھایا ہوا تھا)، اُن کے گلے سُوکھ رہے تھے، کعبہ شریف کے صحن میں غیر مسلموں کا بڑا اِجْتماع تھا، سب جمع تھے۔
اللہ! اللہ! *.ان میں وہ بھی تھے جو مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر پتھر برسایا کرتے تھے *.وہ جو گالیاں بکتے*.ستاتے تھے *.وہ جن کے سبب آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو یہاں سے ہجرت کر جانا مَنْظُور ہوا *.وہ جو اِسْلام کی راہ میں رُکاوٹ تھے *.جو صحابۂ کرام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami