Share this link via
Personality Websites!
481322
9610
ہے، مثلاً؛ سامنے والے نے ہمیں ایک بُری بات کہی، ہم بدلے میں اسے 4سُنا ڈالیں تو 3 جو زیادہ سُنائیں، اُن کا بَوجھ ہم پر آجائے گا۔ اس طرح ہم جو پہلے مَظْلُوم تھے، اب ظالِم ہو جائیں گے۔ اس لیے بھلائی کی راہ یہی ہے کہ مُعَاف کریں اور جنّت کے حقدار بننے کی کوشش کیا کریں۔
ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی سُنّتِ مبارَکہ بھی یہی ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کبھی بھی انتقام نہیں لیا کرتے تھے۔ مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں:
مَا اِنْتَقَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم لِنَفْسِهٖ، اِلَّا اَنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللَّهِ فَيَنْتَقِمَ لِلَّهِ بِهَا
ترجمہ: رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے کبھی اپنی ذات کے لیے کسی سے اِنتقام نہ لیا، ہاں! اللہ پاک کی حُدُود توڑی جاتیں تو (شرعِی قواعِد کے مطابق) سزا دِیا کرتے تھے۔ ([1])
ایک جگہ فرمایا: *.پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نہ تو فحش باتیں کرنے والے تھے *.نہ بازاروں میں شورمچانے والے تھے اور *.نہ ہی برائی کا بدلہ برائی سے دینے والے تھے بلکہ وہ تو معاف کرنے والے اوردرگزر کرنے والے تھے۔([2])
بیٹی کو تکلیف پہنچانے والے کو معاف کر دیا
روایات میں ہے: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بڑی شہزادی حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا مکّہ پاک سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لا رہی تھیں، راستے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami