Share this link via
Personality Websites!
481319
9610
پِھر انتہائی افسوسناک صُورتِ حال یہ ہے کہ لوگ اِنتقام کو اپنا حق سمجھتے ہیں، اِنتقام کو اَنَا کی تسکین کا ذریعہ بنایا جاتا ہے *.بلکہ اب تَو لوگ کہتے ہیں: ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دَیں گے۔ یعنی جو ہمارے ساتھ بُرائی کرے گا، ہم اِس سے بڑھ کر اُس کے ساتھ بُرائی کریں گے، جو ایک آنکھ دکھائے گا، ہم 2آنکھیں دکھائیں گے۔ یعنی انتقامی کاروائیوں کا جذبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ہمارے ہاں مُعَافِی نام کی تَو چیز رہ ہی کوئی نہیں گئی، بس بدلہ، بدلہ اور بدلہ ہی رہ گیا ہے۔
انتقامی کاروائیوں کے مُتَعَلِّق آیاتِ کریمہ
یہ بات یاد رکھیے! اِسْلام نے ہمیں بدلہ لینے سے منع نہیں فرمایا، ہاں! اس کی حُدُود ضرور مقرَّر فرمائی ہیں۔ ایسا نہیں کہ کسی نے ہمیں تکلیف پہنچائی ہے تو ہم جذبات میں آکر جو مرضِی کرتے رہیں۔ نہ...!! انتقام ہی لینا ہے تو اس کی بھی حُدُود ہیں اور اگر مُعَاف کر دیتے ہیں تو اس کی پِھر بات ہی کیا ہے۔ چند آیاتِ کریمہ سنیے! اللہ پاک فرماتا ہے:
فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ۪-وَ اتَّقُوا اللّٰهَ (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ :194)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو جو تم پر زیادتی کرے اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اُس نے تم پر زیادتی کی ہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔
دیکھیے! وہ لوگ جو کہتے ہیں: ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اِس آیتِ کریمہ پر غور فرمائیں، کیا اِرْشاد ہوا؟ جو تم پَر زیادتی کرے، تُم (بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو) اتنا ہی بدلہ لَو، جتنی اُس نے زیادتی کی ہے۔ اس سے زیادہ بدلہ نہیں لینا۔
عُلَمائے کرام مسئلہ بیان فرماتے ہیں: اگر کسی نے تھپڑ مارا تو اس کے بدلے میں تھپڑ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami