Share this link via
Personality Websites!
481267
9607
اور کالی شکل والا کردیا گیا اور اس کی نورانیت بھی چھین لی گئی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح قرآنِ کریم میں تکبر کی مذمت بیان کی گئی اور تکبر کا انجام بیان ہوا ہے اسی طرح کئی احادیثِ مبارکہ میں بھی اس کی مذمت اور وعیدیں بیان ہوئیں ہیں۔
آئیے!5 فراٰمِیْن مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سنئے اور عبرت حاصل کیجئے ، چنانچہ
1۔ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اللہ پاک کے بد ترین بندے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ بد اخلاق اور متکبر ہے۔([2])
2۔ارشاد فرمایا:قیامت کے دن تکبر کرنے والے چیونٹیوں کی طرح آدمیوں کی صورت میں اُٹھائے جائیں گے، ہر طرف سے ذلت انہیں ڈھانپ لے گی، انہیں دوزخ کے قید خانے کی طرف لے جایا جائے گا،آگ ان پر چھا جائے گی اور انہیں ”طِیْنَۃُ الْخَبَالْ“ یعنی دوزخیوں کی پیپ اور خون پلایا جائے گا۔([3])
3۔ارشاد فرمایا:قیامت کے دن تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا اور لوگ ان کو روندیں گے کیوں کہ اللہ کریم کے ہاں ان کی کوئی قدر نہیں ہوگی۔ ( [4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami