Share this link via
Personality Websites!
481263
9607
سے درست کتنی ہوتی ہیں؟ حالانکہ دُنیوی معلومات کی کثرت پر ہمیں آخرت میں کوئی جزاملے گی نہ کم ہونے پر کوئی سزا! البتّہ بنیادی ضروری دینی معلومات نہ ہونا نقصانِ آخرت کا باعث ہے کیونکہ دُنیا ئے فانی میں کی گئی نیکیاں جہانِ آخرت کی آباد کاری جبکہ گناہ بربادی کا سبب جبکہ نیکیوں اور گناہوں کی پہچان کے لئے علمِ دین کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم علمِ دین بھی ضرور حاصل کریں تاکہ ہماری آخرت بھی بہتر ہوسکے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!تکبر کے بارے میں مزید سننے سے پہلے آیئے! تکبر کی تعریف (Defination) سنتے ہیں چُنانچہ
4 رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا:اَلْکِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ یعنی تکبر حق کی مخالفت اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے۔([1]) 4 امام راغب اِصفہانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:تکبر یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو دوسروں سے افضل سمجھے۔([2]) 4 حضرت علامہ عبدالغنی نابُلسی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:خود کو دوسروں سے افضل و اعلیٰ اور بہتر سمجھ کر خوش ہونا ”تکبر“ کہلاتا ہے ۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami