Share this link via
Personality Websites!
481262
9607
طرف سے ہوتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا انسان خود کو بہت بڑا جبکہ لوگوں کو حقیر و ذلیل سمجھنے لگتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا ہوکر انسان اپنے سے کم مرتبے والوں کے سلام کا جواب دینا بھی اپنی توہین سمجھتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا انسان کو موت اور مرنے بلکہ موت کے نام سے بھی بہت زیادہ ڈر لگنےلگتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا ہوکر انسان صرف دنیا کی بہتری میں ہی لگا رہتا ہے اور قبر و آخرت کی تیاری و امتحان سے غافل رہتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا ہوکر انسان کو مرتے وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، *غرور و تکبر میں مبتلا ہوکر انسان کو مرتے وقت ذرہ برابر بھی مہلت نہیں ملتی اور *تکبر میں مبتلا انسان کو مرتے وقت توبہ کی توفیق بھی نہیں ملتی۔تو جب تکبر کی اس قدر تباہ کاریاں ہیں اور اس کا انجام بڑا بھیانک ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہم اس منحوس آفت سے بچتے اور دوسروں کو بچاتے رہیں،معاذَاللہ اگر کوئی اس بیماری میں مبتلا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ جتنی جلدی ہوسکے اس بُری بیماری سے اپنے آپ کو فوراً علیحدہ کرلے،جتنا عرصہ تکبر میں مبتلا رہا، ربِّ کریم کی بارگاہ میں اس سے سچے دل سے توبہ بھی کرے اور آئندہ تکبر سے بچنے کے لئے تکبر کا علم بھی سیکھتا رہےکیونکہ تکبر کا علم سیکھنا اہم فرائض میں شامل ہے،اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر624 پر لکھتے ہیں: مُحَرَّمَاتِ باطِنِیَّہ (یعنی باطنی ممنوعات مثلاً) تکبر و ریا و عجب و حسد وغیرہا اور ان کے معالجات (یعنی عِلاج)کہ ان کا علم (یعنی جاننا)بھی ہر مسلمان پر اہم فرائض سے ہے۔ ([1])
مگر افسوس!دنیاوی علوم کے مقابلے میں ہماری دینی معلومات بہت کم ہوتی ہے پھر اُن میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami