Share this link via
Personality Websites!
481261
9607
سُواریاں لائی گئیں، تو وہ سب سے اچھی سواری پر سوار ہوا، اتنے میں ابلیس آیا، اس نے اس کی ناک میں پھونک ماری، تووہ تکبرسے بھر گیا پھر لشکر کو ساتھ لے کرچل پڑا اور تکبرکی وجہ سے لوگوں کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا۔ اسی دوران ایک شخص آیا جس کے کپڑے پھٹے پرانے تھے، اس نے سلام کیا تو بادشاہ نے جواب نہ دیا۔ اس نے بادشاہ کی سُواری کی لگام پکڑلی۔ بادشاہ نے کہا: لگام چھوڑ دو، تم نے بڑی گستاخی کی ہے۔ وہ کہنے لگا: مجھے تجھ سے ایک کام ہے۔ اس نے کہا: میرے اُترنے تک صبرکر۔اس شخص نے کہا:نہیں ابھی۔ پھراس نے لگام کواچھی طرح دبایا۔ با دشاہ نے کہا :بول ! کیا کام ہے؟ اس نے کہا: را ز کی بات ہے۔بادشاہ نے اپنا سرجھکا کر اس کے قریب کیاتو اس نے سرگوشی کرتے ہوئے کہا:”میں موت کا فرشتہ ہوں۔“ (یہ سن کر) بادشاہ کا رنگ بدل گیا،زبان لڑکھڑانے لگی اور اسے کہنے لگا: مجھے اتنی مہلت دو کہ میں گھر جا کر اپنے کام مکمل کرلوں اور گھر والوں کو الوداع کہہ لوں۔ملک الموت (حضرت عزرائیل) عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا:نہیں،اللہ پاک کی قسم ! اب تجھے اپنے مال و اسباب اور گھر والوں کو دیکھنا کبھی نصیب نہ ہوگا،پھر اس کی رُو ح قبض کرلی اوروہ لکڑی کی طرح گِرپڑا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حکایت سے معلوم ہوا! *غرور و تکبر شیطان کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami