Share this link via
Personality Websites!
481280
9607
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 22اکتوبر2026ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
جو باوجودِ قدرت زیب و زینت کا لباس پہننا تواضع(یعنی عاجزی) کے طور پر چھوڑ دے اللہ پاک اُس کو کرامت کا حُلّہ بہنائے گا۔ (ابوداؤد۴/۳۲۶،حدیث: ۴۷۷۸)*لِباس حَلال کمائی سے ہواور جو لِباس حَرام کمائی سے حاصل ہوا ہو، اُس میں فَرْض ونَفْل کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۶) *(لباس) پہنتے وَقْت سیدھی طَرَف سے شُرُوْع کیجئے(کہ سُنّت ہے) مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخِل کیجئے پھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں۔(اَیضاً۴۳) * اِسی طَرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اور جب (کُرتا یا پاجامہ) اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طَرَف سے شُرُوْع کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami