Share this link via
Personality Websites!
481276
9607
پیرا ہوکر بہت سے لوگ اپنی اصلاح کا سامان کرچکے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ پابندی کے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کریں اور ہر مہینے اپنے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔
نیک اعمال رسالے میں ایک نیک عمل نمبر 55 یہ ہے کہ کیا آج آپ نےعمامہ شریف باندھا؟پیارے اسلامی بھائیو! عمامہ شریف ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری سنت ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے سے ہمیں سنت پر عمل کا ثواب بھی ملے گا نیز اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے دینی فائدے حاصل ہونگے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے بانیِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’163 مدنی پھول ‘‘ سے لباس کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں ۔ فرمان ِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمہے:* جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پَردَہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو بِسْمِ اللہ کہہ لے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ،۲/۵۹، حدیث: ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جیسے دیوار اور پَردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں اَیسے ہی یہ اللہ پاک کا ذِکْر جِنّات کی نِگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جِنّات اس (یعنی شَرْم گاہ )کو دیکھ نہ سکیں گے۔
(مرآۃ ج۱ ص ۲۶۸ )
لباس پہننے کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami