Share this link via
Personality Websites!
481274
9607
*تکبر سے نجات پانے کے لئےاس طرح غور وفکر یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لیجئے کہ میدانِ محشر میں مجھے اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا ،اگر تکبر کی وجہ سے میرا ربِّ کریم مجھ سے ناراض ہوگیا اور مجھے دوزخ میں ڈال دیا گیاتودوزخ کا خوف ناک عذاب کیسے برداشت کر پاؤں گا؟اس طرح اپنا محاسبہ کرنے کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ تکبرسے بچنے میں کافی مدد ملے گی۔
*تکبر اور دیگر بُرائیوں سے نجات کیلئےدُعا کا سہارا لیجئے کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔([1])لہٰذا دُعا کیجئے کہ اے میرے پروردگار!میں نیک بننا چاہتا ہوں،تکبراور دوسری تمام بُرائیوں سے جان چھڑانا چاہتا ہوں ،مگر نفس وشیطان آڑے آجاتے ہیں،تُو ان کے مقابلے میں مجھے کامیابی عطا فرما ، مجھے نیک اورعاجِزی کرنے والا بنادے۔ * تکبر سے بچنے کیلئے اپنے عیوب پر نظر رکھنا بہت مفید ہے اوراپنی عادات کو تقویٰ و پرہیزگاری سے زینت دیناعُیوب کی پہچان کے لئے بہت مددگار ہے۔*تکبرکا ایک عِلاج یہ بھی ہے کہ جب تکبر میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہو تو ہم اُس کے نقصانات و عذابات پر خوب غور کریں تا کہ اس ہلاکت خیز عمل یعنی تکبرسے بچنے کا جذبہ پیدا ہو۔ *تکبر سے نجات کیلئے ہر اسلامی بھائی سے سلام کیجئے بلکہ سلام میں پہل کیجئے خواہ وہ امیر ہویاغریب، بڑا ہو یا چھوٹا۔ ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم بچوں سے بھی سلام میں پہل فرمایا کرتے تھے۔ ([2]) *تکبر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami