Share this link via
Personality Websites!
481272
9607
مکتبۃ المدینہ کی کتاب”نجات دلانے والے اَعمال کی معلومات“کے صفحہ نمبر 10 پرہے:لوگوں کی طبیعتوں اور ان کے مقام و مرتبے کے اعتبار سے ان کے لیے نرمی کا پہلو اختیار کرنا اور اپنے آپ کو حقیر و کمتر اور چھوٹا خیال کرنا عاجزی و انکساری کہلاتا ہے۔ ([1])
یاد رہے!عاجزی کرنے والے لوگ اللہ پاک کو پسند ہیں، ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اے عائشہ! عاجزی اپناؤکہ اللہ پاک عاجزی کرنے والوں سے محبت اور تکبر کرنے والوں کو ناپسند فرماتا ہے۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ ربِّ کریم عاجزی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے جبکہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ ذرا سوچئے!اِس تکبر کا کیا فائدہ!صرف لذّتِ نفس، وہ بھی چند لمحوں کے لئے!جبکہ اِس کے نتیجے میں اللہ کریم اور اُس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی ناراضی، مسلمانوں کی دل آزاری، میدانِ محشر میں ذلت و رُسوائی، ربِّ کریم کی رحمت و انعاماتِ جنت سے محرومی اور دوزخ کا حق دار بننے جیسے بڑے بڑے نقصانات ہیں۔تکبر اس قدر خطرناک مرض ہے کہ اپنے ساتھ دیگر کئی برائیوں کوبھی لاتا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami