Share this link via
Personality Websites!
481270
9607
ہم غور کریں کہ کہیں ہم بھی ایسے تو نہیں؟ہاں!اگر کوئی اسلامی بھائی لوگوں کے کھڑے ہونے کو اِس لئے پسند کرتا ہے کہ کم عِلم اسلامی بھائیوں کو اُس کی حیثیت کا عِلم ہوجائے اور وہ دِین کے معاملے میں اُس کی نصیحت کو قبول کریں تکبر کا نام ونشان بھی دل میں نہ ہو تو یہ تکبر نہیں۔ ([1])
(2)اس چیز کی خواہش کرنا کہ اسلامی بھائی میری تعظیم کی خاطر میرے سامنے باادب کھڑے رہیں تاکہ دیگر اسلامی بھائیوں میں میرامقام ومرتبہ ظاہرہو۔اس معاملے میں بھی ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کہیں ہمارے اندر تو یہ عادت نہیں پائی جاتی۔
(3)کہیں آتے جاتے وقت یہ خواہش رکھنا کہ میرا کوئی شاگِرد، عقیدت رکھنے والا یا کوئی دوست برابر یا پیچھے پیچھے چلے تاکہ دوسرے لوگ مجھے قابلِ احترام سمجھیں۔حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں:جب تک کسی کے پیچھے چلنے والے لوگ ہوں اللہ پاک سے اس کی دُوری میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ([2]) ہاں! کبھی کسی کی عادت میں یہ شامل ہوتا ہے کہ چلنے میں اُس کے ساتھ کوئی نہ کوئی ضرورہو،اس لئے کہ اکیلے جانے میں اُسے گھبراہٹ ہوتی ہے یا اکیلے جانے میں دشمن کاخوف ہے کہ وہ تکلیف ونقصان پہنچائے گا تو ایسی صورت میں کسی کوساتھ لے لینا تکبرمیں داخِل نہیں۔
(4)کسی سے ملاقات کے لئے خود چل کر جانے میں ذلّت سمجھنا ، اِس بات کو پسند کرنا کہ دوسرا خود چل کر مجھ سے ملنے آئے۔ اگر کوئی اپنی دینی یا دنیاوی مصروفیات کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami