Share this link via
Personality Websites!
481269
9607
طرح”صفتِ کِبْر“میں شرکت کی مذموم کوشش کرنے والاانساناللہ پاک کی جانب سے سزا کاحق دار ہو گا،چُنانچہ
نبیِّ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ربِّ کریم ارشاد فرماتا ہے: کبریائی میری چادر ہے، لہٰذا جو میری چادرکے مُعامَلے میں مجھ سے جھگڑے گا میں اُسے پاش پاش کردوں گا۔([1])
حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتےہیں:”کِبْر“ سے مراد ذاتی بڑائی ہے اور عظمت سے مراد صفاتی بڑائی۔چادر اور تہبند فرمانا ہم کو سمجھانے کے لئے ہے کہ جیسے ایک چادر، ایک تہ بند دو آدمی نہیں پہن سکتے یوں ہی عظمت وکبریائی سوائے میرے دوسرے کے لئے نہیں ہوسکتی۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!ہر باطنی مرض کی کچھ نہ کچھ علامات ہوتی ہیں، اسی طرح تکبر کی بھی کچھ علامات ہیں،تو آئیے!سب سے پہلے ہم تکبر کی کچھ علامات کے بارے میں جانتے ہیں پھر سنجیدگی سے اپنا محاسبہ کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ آئیے! تکبر کی علامات کے بارے میں سنتے ہیں،چنانچہ
(1)اِس بات کو پسند کرنا کہ لوگ مجھے دیکھ کرتعظیماًکھڑے ہوجائیں تاکہ دوسروں پر میری شان وشوکت کااظہارہو۔لہٰذا اس علامت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئےہمیں چاہیے کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami