Share this link via
Personality Websites!
480946
9598
حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:
اِجْعَلُوْا فِي بُيُوْتِكُمْ مِنْ صَلَاتِكُمْ، وَلَا تَتَّخِذُوْهَا قُبُوْرًا
ترجمہ: کچھ نماز گھر میں بھی پڑھا کرو! گھروں کو قبرستان نہ بنا دو...!! ([1])
پتا چلا؛گھر چاہے دُنیا کی خوشیوں سے بھرا ہوا ہو، مال و دولت کی کوئی کمی نہ ہو، روشنیوں سے جگمگا رہا ہو، بہت عالی شان ہو، اگر وہاں نماز نہیں پڑھی جاتی تو وہ قبرستان بلکہ اِس سے بھی زیادہ ویران اور سُنسان ہے۔ اِس لیے گھر میں نمازوں کا ماحَوْل بنائیں، گھر کی خواتین کو نَرْمی سے، پیار کے ساتھ تَرْغِیب دِلائیں، اُنہیں نمازی بنائیں، خُود بھی گھر میں نوافِل وغیرہ کا سلسلہ کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر میں نمازوں کا ماحَوْل اگر بن گیا تو سمجھئے کہ دِین کا ستون گھر میں لگ گیا ہے۔جی ہاں! حدیثِ پاک ہے:
الصَّلَاةُ عِمَادُ الدِّينِ
ترجمہ: نماز دِین کا ستون ہے۔ ([2])
اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جب تک گھروں میں نمازوں کا ماحول رہے گا، گھر میں دِین قائِم رہے گا۔
مَشْہُور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ گجرات کے رہنے والے بہت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami