Share this link via
Personality Websites!
480945
9598
(Holistic Spirituality)
دِینی ماحَوْل کا مطلب ہے کہ ہمارے گھر میں *.نماز*.روزے*.ذِکْر *.دُعا *.تِلاوت*.تقویٰ*.پرہیزگاری وغیرہ بھرا ماحَوْل ہو اور ایسا ہو کہ کوئی مہمان بھی آئے تو نمازی بَن کر جائے، یا کم از کم اتنا تَو ہو کہ جتنے دِن ہمارے گھر رہے، اُتنے دِن نمازوں کی پابندی کرتا رہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ- (پارہ:16، سورۂ طہٰ:132)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی نماز پر ڈٹے رہو۔
یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم!اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجیے! اور اس پر دوام اور ہمیشگی اِختیار کیجیے! ([1])
پتا چلا؛ گھر میں بیٹا ہے، بیٹی ہے، بچوں کی اَمِّی ہیں، دیگر افراد ہیں، انہیں ایک دو بار نماز کا کہہ کر پِھر بُھول نہیں جانا بلکہ فرمایا:
وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ-
یعنی اس پر دَوام اِختیار کرنا ہے۔ اس وقت تک کوشش کرتے رہنا ہے جب تک سارے گھر والے پکّے نمازی نہ بن جائیں۔
پتا چلا؛ ہمارے گھر میں نمازوں کا ماحول ہونا چاہیے، ذِکْر اَذْکار کا ماحول ہونا چاہیے۔ سنّتوں بھرا ماحول ہونا چاہیے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami