Share this link via
Personality Websites!
480944
9598
لہٰذا آپس میں تھوڑا سا فاصلہ رکھیے! میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم (مَعَاذَ اللہ!)اپنا فیملی سسٹم ہی تباہ کر دیں، نہیں...!! اِتِّفاق و اِتِّحاد، بھائی چارہ، پیار محبّت سب کچھ باقی رکھنا ہے، بَس ہلکا سا فاصلہ رکھنا ہے۔ اس کی برکت سے محبتیں بڑھیں گی، لڑائی جھگڑے کم ہوں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! اگر آپ گھر کا ماحَوْل پُرسکون اور بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے میں عرض کروں گا کہHeart Model(یعنی فارمُوْلَۂ دِل)اپنے گھر میں نافِذْ کر دیں۔ یہ قرآن کی آیات سے اَخَذْ کیا ہوا ایک نِظام ہے۔ قرآنِ کریم ہمیں گھر کو جس انداز پر ڈویلپ (Develop) کرنے کا سبق دیتا ہے، یا یُوں کہہ لیجیے کہ اِسْلام کی نگاہ میں گھر جس شَے کا نام ہے Heart Modelاُس کی رُوح تک پہنچتا ہے۔
یہ 5قسم کے ماحول ہیں:
(1): H:Holistic Spirituality (یعنی دِینی و رُوحانی ماحول)
(2): E:Ethical Development (یعنی اَخْلاقی و تربیتی ماحول)
(3): A:Affectionate Wellbeing (یعنی شفقت بھرا نفسیاتی و جذباتی ماحول)
(4): R:Relational Harmony (یعنی مُعَاشرتی ہم آہنگی بھرا ماحول)
(5):T:Thoughtful Organization(یعنی حکمتِ عملی پر مبنی نظم و ضبط بھرا ماحول)
یہ 5ماحول ہیں؛ اگر ہم اپنے اپنے گھروں میں یہ پانچ ماحَوْل بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو یقین مانیے! ہمارا گھر ایسا پیارا ہو جائے گا کہ دیکھنے والے رَشْک کریں گے۔
یہ 5 ماحول کن آیات سے اَخَذ کیے(یعنی لیے) گئے ہیں، آئیے سنتے ہیں:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami