Share this link via
Personality Websites!
480943
9598
پہلی بات تَو یہ کہ ہمارے ہاں بَرِّ صغیر میں جوائنٹ فیملی سسٹم (Joint Family System) ہے، مِل جُلْ کر رہنا، آپس میں اِتِّفاق و اِتِّحاد ہونا بہت اچھا ہے مگر ہمارے ہاں جو فیملی سسٹم ہے، یہ بہت سارے گُنَاہوں کا بھی ذریعہ ہے اور بہت سارے لڑائی جھگڑوں کا بھی سبب ہے *.دَیْوَر اور بھابھی کا آپس میں پَردَہ ہے *.جیٹھ اور بھابھی کا آپس میں پَردَہ ہے *.چچا زاد *.تایا زاد *.مامُوں زاد *.پھوپھی زاد کزنز کا آپس میں پردہ ہے۔ ہمارے جوائنٹ فیملی سسٹم میں اِس کا خیال نہیں رکھا جاتا، پِھر مَعَاذَ اللہ! *.دَیْوَر بھابھی کے مسائِل بڑھتے ہیں *.کَزْنَوْں کے آپس میں مُعَاملات حَدْ سے بڑھتے ہیں، ظاہِر ہے یہ بات کسی کے لیے بھی قابِلِ برداشت نہیں ہو سکتی تو لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں، پِھر بھائی بھائی سے دُور ہوتے ہیں، بہن بھائیوں کے درمیان دُوریاں آتی ہیں *.یونہی ساس بہو کے آپس میں جھگڑے *.دِیورانی اور جیٹھانی کے آپس میں جھگڑے *.اِس کے بیٹے نے اُس کے بیٹے کو مارا *.اِس کے بچے نے اُس کے بچے کا کھلونا لے لِیا وغیرہ چھوٹے موٹے مسئلے گھروں میں بنتے رہتے ہیں، اِن سب مسائِل کا آسان حل یہ ہے کہ ہم سب اِتِّفاق و اِتِّحاد سے رہیں، پیار محبّت سے رہیں مگر تھوڑے فاصلے سے رہیں۔
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:
زُرْ غِبًّا تَزْدُدْ حُبًّا
مفہوم: وقفے سے مِلا کرو! محبّت بڑھے گی۔ ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami