Share this link via
Personality Websites!
480941
9598
لیے؟ اپنی اَوْلاد کی خاطِر۔ یہ محبتوں کا اِظْہار ہی تو ہے۔ بیٹا گھر سے نکلتا ہے، جب تک گھر واپس نہ آئے، ماں کا دِل اُسی کی طرف لگا رہتا ہے، یہ محبتوں کا اِظْہار ہی تو ہے۔ غرض؛ اللہ پاک کی قُدْرت اور بہت اعلیٰ نعمت ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں گھر عطا فرمایا اور گھر کے اَفْراد کے درمیان محبّت و رحمت رکھی ہے۔
مگر افسوس! آج کل ہم نے خُود اپنے گھروں کا ماحَوْل بہت عجیب کر دیا ہے، گھر کا مطلب ہی سکون ہے، گھر ہوتا ہی وہ ہے، جہاں آدمی آرام پاتا ہے۔ مگر ہمارے ہاں حالات یہ ہیں کہ *.گھر میدانِ جنگ بنے پڑے ہیں *.ساس بہو کی لڑائی ایک الگ مسئلہ ہے *.میاں بیوی کے آپسی جھگڑے الگ مسئلہ ہیں *.ماں باپ اَوْلاد کی حرکتوں سے تنگ ہیں *.کہیں ایسا ہے کہ بیٹا والِد صاحِب کی بات نہیں مانتا *.کہیں بہن بھائیوں کی آپس میں نہیں بنتی *.کہیں وِراثتوں کے جھگڑے *.کہیں رِشْتَوں کے مُتَعَلِّق ضِدْ بازیاں *.ایسا بھی ماحَوْل گھروں میں ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے آپس میں جُدا جُدا ہیں، ایک دوسرے سے دُور دُور ہیں، آپس میں بیٹھنے، بات کرنے، ایک دُوسرے کا حال اَحْوال پُوچھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ کسی نے کہا تھا:
کوئی بھی گھر میں سمجھتا نہ تھا مرے دُکھ سُکھ ایک اجنبی کی طرح میں خُود اپنے گھر میں تھا
*.بالخصوص جو نئی نسل ہے، آج کل کے نوجوان ہیں، ان کے ساتھ بہت بڑا مسئلہ ہے کہ انہیں گھر والوں کی سمجھ نہیں آتی اور یہ گھر والوں کو سمجھ نہیں آتے۔ ان کی اپنے ماں باپ ہی سے نہیں بنتی *.غرض؛ ہمارے ہاں گھروں میں عجیب بےسکونی ہے۔ لڑائی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami