Share this link via
Personality Websites!
480940
9598
یعنی اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ہے۔ کیا؟
اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا (پارہ:21، سورۂ رُوْم:21)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف آرام پاؤ۔
ایک یہ نشانی ہے کہ ہمارا ایک گھر ہے، گھر میں بچوں کی اَمِّی ہیں، جسے ہمارے لیے سکون کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔ مزید فرمایا:
وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةًؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۲۱) (پارہ:21، سورۂ رُوْم:21)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارے درمیان محبّت اور رحمت رکھی۔ بے شک ا ِس میں غوروفکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔
دوسری نشانی یہ ہے کہ ہم جو گھر میں رہنے والے اَفْراد ہیں، ہم، ہمارے بھائی، ہماری بہنیں، ہمارے ماں باپ، ہماری اَوْلاد؛ ہمارے دَرْمیان اللہ پاک نے محبّت بھی رکھی ہے اور آپس میں رحمدِلی بھی رکھی ہے۔
آپ نے جملہ سُنا ہو گا؛ خُون اپنی کشش رکھتا ہے۔ یعنی جن کے ساتھ ہمارا خُونی رِشْتہ ہوتا ہے، اُن کی طرف ہمارا دِلی مِیلان بھی ہوتا ہے*. بھائی بھائیوں کے طَرفدار ہوتے ہیں*.بہنوں کے دِل میں بھائیوں کا اِحْترام ہوتا ہے*.اَوْلاد کی محبّت میں انسان ایسے ایسے کام کر جاتا ہے کہ جن کا تَصَوُّر مشکل ہوتا ہے، کتنے والِد ہیں جو اپنی اَوْلاد کی خاطِر سخت تَرِین محنت کرتے ہیں، سخت گرمی میں، کڑی دُھوپ میں، دَسْوِیں منزل تک اینٹیں پہنچا رہے ہوتے ہیں، لکڑی کے پَھٹّوں پر کھڑے ہو کر محنت و مزدوری کر رہے ہوتے ہیں، کس کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami