Share this link via
Personality Websites!
480960
9598
وضاحت: سردیوں کا موسم آرہا ہے، اکثر لوگ خشکی وغیرہ سے بچنے کے لیے ویزلین (Vaseline) کا استعمال کرتے ہیں ۔اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے تو بعضوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ اس کو صابن سے دھو کر نکالیں گے تو ہی وضو ہو گا۔ مسئلہ سن لیجیے؛سردی کے اثرات سے بچنے کے لیے جِلد پہ جو ویزلین (Vaseline) یا کریمز لگائی جاتی ہیں ، وہ عام طور پہ جِرم دار نہیں ہوتی، لہٰذا ان کے جِلد پہ لگے ہونے کی حالت میں وضو ہو جائے گا، ان کی چکنائی صابن وغیرہ سے دھو کر وضو کرنا ضروری نہیں۔([1])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
یَا رَحْمٰنُ ، یَامُجِیْبُ
رات کو سوتے وقت گیارہ مرتبہ یَا رَحْمٰنُ ،یَامُجِیْبُاوّل آخر ایک مرتبہ درود پاک پڑھ لیجیے۔ صبح کو اُٹھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خود کو پرسکون پائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami