Share this link via
Personality Websites!
480955
9598
یہ اُمّہات المؤمنین رَضِیَ اللہ عنہنّ سے خطاب ہے، یعنی فرمایا گیا: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پاک اَزْواج! تمہارے گھروں میں جو قرآنِ کریم کی آیات پڑھی جاتی ہیں، مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جو تمہیں عِلْم و حکمت کی باتیں بتاتے ہیں، انہیں یاد رکھا کرو...!!([1])
اس سے پتا چلا؛ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم گھر میں تِلاوت بھی فرمایا کرتے اور گھر میں عِلْم و حکمت کی باتیں بھی ارشاد فرمایا کرتے تھے۔
روایات میں آیا ہے: رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رات کو اَزْواجِ پاک کےساتھ تشریف فرما ہوتے اور ان سے حکمت بھری باتیں فرمایا کرتے تھے۔ ([2])
اِس میں ہمارے لیے بھی دَرْس ہے کہ ہم بھی گھر میں تِلاوت کیا کریں، قرآنِ کریم کی آیات، ان کی تفسیر پڑھ کر سُنایا کریں، گھر والوں کو سنّتوں کا دَرْس دیا کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہر کام میں اِعْتدال (یعنی میانہ رَوِی کا سلسلہ) ہونا چاہیے۔ گھر والے کہیں اُکتا نہ جائیں، لہٰذاروزانہ 7 منٹ کا دَرْس دیجیے! اس کے لیے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب فیضانِ سُنّت خرید لیجیے! اسی طرح آپ کے دیگر کُتُب و رسائِل مثلاً*. فیضانِ نماز*.غیبت کی تباہ کاریاں*.نیکی کی دعوت *.گفتگو کے آداب وغیرہ حاصِل کیجیے! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami