Share this link via
Personality Websites!
480953
9598
دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عِبَادَت رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی!([1])
فرمانِ آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:
لَا تَجْعَلُوْا بُيُوْتَكُمْ مَقَابِرَ اِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْفِرُ مِنَ الْبَيْتِ الَّذِيْ تُقْرَأُ فِيْهِ سُوْرَةُ الْبَقَرَةِ
ترجمہ: گھروں کو قبرستان نہ بناؤ! بیشک شیطان اُس گھر سے دُور بھاگتا ہے، جس میں سُورۂ بَقَرہ کی تِلاوت کی جاتی ہے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کتنی پیاری فضیلت ہے...!!*گھروں میں لڑائیاں کون کرواتا ہے؟ شیطان *بھائی کو بھائی سے کون دُورکرتا ہے؟ شیطان *غیبتیں، چغلیاں، بدگمانیاں، بے عزّتیاں کون کرواتا ہے؟ شیطان *غصّے کا غلط نِفاذ کرنے پر کون اُبھارتا ہے؟ شیطان *گُنَاہ کون کرواتا ہے؟ *دِلوں میں وسوسے کون ڈالتا ہے؟ *گھر کا سکون کون برباد کرتا ہے؟ شیطان۔ جب شیطان ہی ہمارے گھر سے دُور بھاگ جائے گا، پِھر گھر اَمن کا گہوارہ کیوں نہیں بنے گا...!! ضرور بنے گا۔ اِس کے لیے کرنا کیا ہے؟ گھر میں سورۂ بقرہ کی تِلاوت کرنی ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے:
مَثَلُ الْبَيْتِ الَّذِيْ يُذْكَرُ اللهُ فِيْهِ وَالْبَيْتِ الَّذِيْ لَا يُذْكَرُ اللهُ فِيْهِ مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ
ترجمہ:وہ گھر جس میں اللہ پاک کا ذِکْر ہوتا ہے اور وہ گھر جس میں اللہ پاک کا ذِکْر نہیں ہوتا،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami