Share this link via
Personality Websites!
480952
9598
فرماتے ہیں: میں نے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو جیسے کرتے دیکھا تھا، ویسے ہی کیا (یعنی کچھ دَیْر سویا، پِھر اُٹھا، سُورۂ آلِ عمران کی آخری آیات پڑھیں، وُضُو کیا)اور مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پہلو میں جا کر نماز کے لئے کھڑا ہو گیا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 2 رکعتیں، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2، پِھر 2 یعنی کل 12 رکعتیں ادا فرمائیں، پِھر وِتْر ادا فرمائے، پِھر آرام فرما ہوئے، پِھر فجر کی اذان کے بعد 2 رکعتیں (یعنی فجر کی سُنّتیں) ادا فرمائیں، پِھر فجر کی نماز کے لیے تشریف لے گئے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!دیکھیے! حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ اس وقت مہمان تھے، جب آپ نے رسولوں کے سردار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو نماز میں مَصْرُوف دیکھا تو ان کا بھی ذِہن بن گیا اور اُٹھ کر نماز میں مَصْرُوف ہو گئے۔ اس میں ایک مَزے کی بات یہ بھی ہے کہ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: حضرت اِبْنِ عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ اِسی مقصد کے لیے اپنی خالہ کے ہاں رُکے تھے، تاکہ مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رات کے معمولات جان سکیں۔([2]) اس سے سبق ملا کہ ہمارے گھر کا ماحول بھی مُبَلِّغ ہونا چاہیے، ہمارے گھر مہمان آئیں تو وہ سیکھیں کہ گھر میں دِینی ماحَوْل کیسے رکھا جاتا ہے؟ ایک مسلمان کے رات کے معمولات کیا ہونے چاہیے؟ دِن کے معمولات کیا ہونے چاہیے؟ کاش! ہم اپنے گھروں میں ایسا ماحَوْل بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!
میں پڑھتا رہوں سنتیں، وقْت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami