Share this link via
Personality Websites!
480951
9598
والوں کو نمازِ حاجت پڑھنے کا ذِہن دیجیے! *.تِلاوتِ قرآن کا ذِہن دیجیے! *.درودِ تُنَجِّینَا پڑھنے سے مشکلات ٹلتی ہیں، سب گھر والے مِل بیٹھ کر درودِ تُنَجِّینَا پڑھیں۔ غرض؛ مشکل گھڑیوں میں ایسا ماحول بنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر میں رُوحانِیّت بھرا ماحول بھی بنے گا اور بچوں کی تربیت بھی ہو گی۔ اُن کے ذِہن میں رہے گا کہ مشکل گھڑی میں اَبُّو جان نمازوں کا اہتمام فرمایا کرتے تھے، ہم نے بھی ایسے ہی کرنا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! گھر میں ایسا دِینی ماحول ہونا چاہیے کہ کوئی مہمان گھر پر آئے، مثلاً؛ خالہ تشریف لائیں، پھوپھو کی آمد ہوئی، چچا جان تشریف لے آئے تو ہمارے گھر کا ماحَوْل ہی ایسا ہو کہ اُن کا خُود بخود ہی نمازوں کا ذِہن بن جائے۔ جب تک وہ ہمارے گھر پر رہیں، تب تک نمازیں پڑھتے رہیں۔ اس تَعَلُّق سے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا انداز مبارَک دیکھیے!
صحابئ رسول ہیں حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما ۔ آپ مسلمانوں کی اَمِّی جان حضرت میمونہ رَضِیَ اللہ عنہا کے بھانجے ہیں۔ آپ اس وقت چھوٹی عمر کے تھے، فرماتے ہیں: ایک رات میں اپنی خالہ جان حضرت میمونہ رَضِیَ اللہ عنہا کے گھر رُکا، اُس رات پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے عشا کی نماز پڑھی، پِھر گھر تشریف لے آئے، گھر میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 4 رکعتیں ادا فرمائیں،پِھر آرام فرمایا ،پِھر اُٹھے، ([1])چہرۂ پاک پر ہاتھ پھیرا، سورۂ آلِ عمران کی آخری 10 آیات کی تِلاوت کی، پِھر وُضُو کیا اور نماز پڑھنے لگے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami