Share this link via
Personality Websites!
480949
9598
پتا چلا؛ بیٹی کا نِکاح ہو گیا، اب بھی فُون کر کے، کبھی بیٹی کے گھر جا کر، یونہی بیٹا دُور ہے تو فُون وغیرہ کے ذریعے نمازوں کا ذہن بنایا جائے گا، نمازوں کی عادَت برقرار ہے یا نہیں، اس کی خبر رکھی جائے گی۔
مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ، طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبیوں کے سلطان، محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رات کو نماز ادا فرماتے رہتے،
فَاِذَا اَرَادَ اَنْ يُوْ تِرَ اَيْقَظَنِيْ فَاَوْتَرْتُ
ترجمہ: پِھر جب وِتْر پڑھنے کا اِرادہ فرماتے تو مجھے بھی جگا دیتے، پَس میں بھی وِتْر ادا کیا کرتی تھی۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ جو گھر کا سربراہ ہے، اُسے چاہیے کہ اپنے اَہْلِ خانہ کو نمازوں کا حکم بھی دے اور اُنہیں تَہَجُّد کے وقت اور فجر کے وقت نماز کے لیے جگایا بھی کرے۔
زوجہ کو نماز کے لیے جگانے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولوں کے سردار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:
مَنِ اِسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ وَاَيْقَظَ امْرَاَتَهٗ، فَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا، كُتِبَا مِنَ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا، وَالذَّاكِرَاتِ
ترجمہ: جو رَات کو خُود جاگے اور اپنی زوجہ کو بھی جگائے، پِھر دونوں مِل کر (کم از کم) دو رکعتیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami