Share this link via
Personality Websites!
480947
9598
بڑے عالِم تھے، آپ فرمایا کرتے تھے: مسلمان کی اَصْل خوشی اور رونق نماز ہے، نمازوں کے اَوْقات میں مسلمانوں کے گھروں میں عید کی طرح چہل پہل اور رونق ہونی چاہیے، گھر کے ہر کمرے سے تِلاوت کی آوازیں آئیں۔([1])
گھر میں کونسی نمازیں پڑھیں...؟
بخاری شریف کی حدیث ہے، فرمایا:
اِنَّ خَيْرَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهٖ اِلَّا الصَّلَاةَ الْمَكْتُوْبَةَ
ترجمہ:بیشک آدمی کی بہترین نماز وہ ہے ،جو گھر میں پڑھی جائے مگر فرض نماز ۔([2])
پتا چلا؛ فرض نماز جو ہے، یہ تو ہم (یعنی مردوں) نے مسجد میں باجماعت ہی ادا کرنی ہے، یہ واجب ہے۔ ([3]) اسی طرح محتاط طریقہ یہ ہے کہ سنّت رکعتیں بھی مسجد ہی میں ادا کی جائیں۔باقی جو نوافِل ہیں؛ مثلاً *.تَہَجُّد *.اِشْراق*.چَاشت *.اَوَّابِین *.رات کے نوافِل وغیرہ یہ گھر میں پڑھے جائیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر میں نمازوں کا ماحول بنے گا۔
مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے کسی نے پوچھا: محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نوافِل سے مُتَعَلِّق کیا مَعْمُول تھا؟ فرمایا: آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم *. ظُہر سے پہلے 4 رکعتیں گھر میں ادا فرماتے، پِھر مسجد میں تشریف لے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami