Share this link via
Personality Websites!
480894
9594
آرہا ہو گا۔ سب اپنی ہی فِکْر میں مُبْتَلا ہوں گے۔ سوچئے! اس وقت ہمارا کیا حال ہو گا؟
بروزِ قِیامت ہو ایسی عنایت رہوں پُل پہ ثابت قدم یاالٰہی!
جَلا دے نہ نارِ جہنّم کرم ہو پئے بادشاہِ اُمم یاالٰہی!
مجھے نارِ دوزخ سے ڈر لگ رہا ہے ہو مجھ ناتواں پر کرم یااِلٰہی!
جو ناراض تُو ہو گیا تو کہیں کا رہوں گا نہ تیری قسم یااِلٰہی!
سدا کے لیے ہو جا راضی خُدایا ہمیشہ ہو لطف و کرم یااِلٰہی!
گناہوں سے بھرپور نامہ ہے میرا مجھے بخش دے کر کرم یااِلٰہی!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ جہنّم ہے...!! اِس سے ڈرنا چاہیے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ۚۖ- (پارہ:1، سورۂ بَقَرہ :24)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو اس آگ سے ڈروجس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیتِ کریمہ میں جہنّم کی ہولناکی کو بیان کیا گیا کہ جہنّم کی آگ ایسی خطرناک ہے کہ اُس کا اِیندھن آدمی اور پتھر ہیں، ہماری یہ دُنیا کی جو آگ ہے یہ پتھر کو گرم تو کر دیتی ہے مگر جلاتی نہیں ہے لیکن جہنّم کی آگ ایسی ہولناک ہے کہ پتھروں کو بھی جلا ڈالے گی۔([2]) پِھر ساتھ ہی اِس آیتِ کریمہ میں صاف صاف حکم دے دیا گیا کہ اے لوگو! جہنّم سے ڈرو! اور جہنّم میں لے جانے والے اَعْمَال سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرو!
مَغْفِرت کا ہوں تجھ سے سُوالی پھیرنا اپنے دَر سے نہ خالی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami