Share this link via
Personality Websites!
480893
9594
حضرت علاّف بن خالِد رحمۃُ اللہ علیہ سے روایت ہے: جہنّم کا ایک حصّہ دوسرے حصّے کو اپنے اندر نگل رہا ہو گا۔ جہنّم ایک ایسی چنگھاڑ مارے گی، جسے سُن کر ہر نبی، ہر صدّیق، گھٹنوں کے بَل زمین پر آجائیں گے۔ سبھی کی زبان پر ایک ہی کلمہ ہو گا: نَفْسِیْ نَفْسِیْ یعنی مولیٰ! مجھے بخش دے، مولیٰ! مجھے اَمان عطا فرما دے۔ مگر قربان جائیے! اُمّت پر مہربان آقا، مَحْبُوب مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اُس وقت بھی اُمّتی اُمّتی (میری اُمّت ، میری اُمّت )پُکار رہے ہوں گے۔ ([1])
وہ پاک دِل کہ نہیں جس کو اپنا اَندیشہ ہجومِ فکر و تَرَدُّد میں گِھر گیا ہو گا
ہزار جان فِدا نرم نرم پاؤں سے پُکار سُن کے اَسِیْروں کی دوڑتا ہو گا([2])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! یہ جہنّم کے میدانِ مَحْشَر میں آنے کا مَنْظَر نامہ ہے، سوچئے! آہ اُس وقت میدانِ مَحْشَر میں کس قدر کُہْرام مچا ہوا ہو گا۔ ماں، باپ، بہن، بھائی، دوست، یار، کوئی کسی کی طرف تَوَجُّہ نہیں کرے گا *.آج جب اچانک سے زلزلہ آجائے، دِیواریں ہلنے لگیں تو ماں کو اپنی فِکْر کم، اپنی اَوْلاد کی فِکْر زیادہ ہوتی ہے، ماں اپنی فِکْر کیے بغیر بچوں کی طرف لپکتی ہے، انہیں سینے سے چمٹا لیتی ہے *.تیز آندھی چلے، بادل گرجیں، بجلی کڑکنے لگے تو مائیں اپنے چھوٹے بچوں کو سینے سے لگا کر خُوب پیار سے دبا لیتی ہیں تاکہ بچہ ڈر نہ جائے۔ آہ! یہ تو سب زَلزلوں سے بڑا زَلزلہ ہے، سب خوفوں سے بڑا خوف ہے، سب گرجوں سے بڑی گرج ہے مگر افسوس! آج ماں بھی اپنی فِکْر میں ہو گی، کسی کو کسی کا خیال نہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami