Share this link via
Personality Websites!
480892
9594
html
سال تک تیز رفتار گھوڑا دوڑتا رہے، اُس کے پائے کو پار نہ کر پائے گا *.ایک پائے سے دوسرے پائے کے درمیان 5 سو سال کا رستہ ہو گا۔([1]) *.حدیثِ پاک میں ہے: جہنّم کی 70 ہزار لگامیں ہوں گی، ہر ہر لگام کو 70، 70 ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں گے۔([2]) یعنی کُل 4 ارب، 90 کروڑ فرشتے کھینچتے ہوئے جہنّم کو میدانِ مَحْشَر میں لائیں گے۔
اب جب جہنّم کھینچ کر لائی جا رہی ہو گی، ابھی میدانِ مَحْشَر سے 100 سال کی دُوری پر ہو گی، اتنی دُور سے اَہْلِ مَحْشَر جہنّم کو دیکھ لیں گے۔([3]) قرآنِ کریم میں ہے:
اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا(۱۲) (پارہ:18، سورۂ فُرْقَان:12)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: جب وہ آگ انہیں دُور کی جگہ سے دیکھے گی تو کافِر اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا سُنیں گے۔
روایت ہے: *.جہنّم ابھی مَخلُوق سے 100 سال کی دُوری پر ہو گی، اُس میں اِتنی شَدید بَھڑک پیدا ہو گی کہ جِس سے مَخلُوق دہشت زَدہ ہو جائے گی*.پھر جب دوبارہ بھڑک پیدا ہوگی تو مُقرَّب فِرِشتے اور نبیِّ مرسَل بھی عاجزی کا اظہار رکر رہے ہوں گے *.پِھر جَب تیسری مَرتَبہ بھڑکے گی تو لوگوں کے دِل گَلے تک پہنچ جائیں گے اورعقلیں گھبرا جائیں گی۔ ([4])
[1]...سلوۃ العارفین، باب اتیان جہنم الی المحشر، جلد:2، صفحہ:312 و313 ملتقطاً۔
[2]...مصنف ابن شیبہ، کتاب ذکر النار، ما ذکر فیما اعد لاھل النار و شدتہ، جلد:8، صفحہ:90، حدیث:1۔
[3]...تفسیر بغوی، پارہ:18، سورۂ فُرْقَان ، زیر، آیت:12، جلد:3، صفحہ:324۔
[4]...حلیۃ الاولیاء، رقم:325، کعب الاحبار، جلد:5، صفحہ:409، رقم:7546 بتغیر قلیل۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami