Share this link via
Personality Websites!
480891
9594
آہ! صِرْف ایک تَصَوُّر بندھوانے کے لیے عرض کر رہا ہوں؛ کبھی بچپن میں ایسا ہوا ہو، ہم سے کوئی بڑی غلطی ہو گئی ہو، والِد صاحِب بُلا لیں، پُوچھ رہے ہوں کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ اُس وقت دِل مچل رہا ہوتا ہے، اب اَبُّو جان نہ جانے کیا سزا دیں گے، اتنے میں ایک موٹا سا ڈنڈا لایاجائے ، اَبُّو جان کے ہاتھ میں تھما دیا جائے، سوچئے!بچے کے دِل پر اُس وقت کیا گزرے گی، اگرچہ اَبُّو جان اُس ڈنڈے سے پٹائی نہ بھی کریں مگر بچہ بطور مُجْرِم کھڑا ہے، اُس وقت یہ ڈنڈا صِرْف آنے ہی کا جو وقت ہے، یہ کتنا تکلیف دِہ ہوتا ہے۔
اسی سے ذرا تَصَوُّر باندھیے! ہم میدانِ مَحْشَر میں کھڑے ہیں، ابھی حساب لیا جائے گا، اتنے میں حکم ہوا: جہنّم لائی جائے۔
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: مَخلُوق سے پہلا حساب تو یہی ہو گا کہ میدانِ مَحْشَر میں جہنّم لے آنا کا حکم جاری کر دیا جائے گا۔ حضرت جبرائیل امین علیہ السَّلام داروغۂ جہنّم حضرت مالِک علیہ السَّلام سے فرمائیں گے: اے مالِک! اللہ پاک کا حکم ہے، جہنّم کو لے آئیے!
اب جہنّم جس میں بڑے بڑے پہاڑ بھی ہیں، بڑی بڑی وادیاں بھی ہیں، ہمارے ہاں سٹرکوں پر بلڈوزر چلتے ہیں نا، جب بلڈوزر چلتا ہے تو زمین دہلتی ہے، ٹرین جب سپیڈ سے گزرے تو لگتا ہے گویا زلزلہ آ گیا، آپ سوچئے! جب اتنی بڑی جہنّم کو میدانِ مَحْشَر میں لایا جائے گا، زمین کس حد تک لرز رہی ہو گی۔ امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اتنی بڑی جہنّم 4 پاؤں پر کھڑی ہو گی (یعنی جیسے ہمارے ہاں گاڑیوں وغیرہ کے نیچے ٹائِر لگا کر کھینچا جاتا ہے، یُونہی جہنّم کو کھینچنے کے لیے اُس کے نیچے 4 بڑے بڑے پائے لگائے جائیں گے) *.ہر پایا اتنا بڑا ہو گا کہ 5سو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami