Share this link via
Personality Websites!
480889
9594
میں اُن کے در کا بھکاری ہوں فضل مولیٰ سے حسنؔ فقیر کا جنّت میں بسترا ہو گا([1])
اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
پیارے اسلامی بھائیو! جہنّم جسے دوزخ بھی کہتے ہیں، اِس کا تَصَوُّر ہی تڑپا دینے والا ہے *.یہ آگ ہے، جس کے شرارے بڑے بڑے زَرْد اُونٹوں کی طرح بہت اُونچے اُونچے اُڑتے ہیں *.اُس کی آگ ایسی سخت ہے جو پتھر تک کو پگھلا ڈالتی ہے *.اِس دُنیا کی آگ جہنّم کی آگ کا 70 واں حصّہ ہے۔([2]) *. جہنّم کی آگ ایسی سخت تَرِین ہے کہ اگر سُوئی کے ناکے کے برابر کھول دی جائے تو سب زمین والے اُس کی گرمی سے موت کے گھاٹ اُتر جائیں *.اگر جہنمی زنجیر کا ایک کڑا زمین کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو پگھل کر زمین کے اندر دھنس جائیں۔([3]) *.جہنم میں مختلف وادیاں ہیں اور طبقات (یعنی درجے) ہیں *.یہاں لوہے کے ایسے ہتھوڑے ہیں کہ اگر اُن میں سے ایک ہتھوڑا زمین پر رکھ دیا جائے تو تمام انسان اور جنّات مل کر بھی اس ایک ہی ہتھوڑے کواُٹھا نہ سکیں،([4]) ایسے وزنی تَرِین ہتھوڑوں سے فرشتے جہنمیوں کو ماریں گے *.یہاں خچروں جیسے بڑے بڑے بچھو *.ایسے زہریلے ترین سانپ کہ ایک مرتبہ کاٹ لیں تو 40 سال تک تکلیف نہ جائے۔([5]) *.جہنمیوں کو سخت کھولتا ہوا پانی پینے کو دیا جائے گا، جونہی منہ کے قریب لائیں گے تو
[1]...ذوقِ نعت، صفحہ:51-54 ملتقطاً۔
[2]...بخاری، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ النار و انھا مخلوقۃ، صفحہ:835، حدیث:3265۔
[3]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب صفۃ النار، جلد:6، صفحہ:433، حدیث:157ملتقطاً۔
[4]...مسند امام احمد، مسند ابی سعید خدری، جلد:5، صفحہ:76، حدیث:11537۔
[5]...مسند امام احمد، مسند الشامیین، جلد:7، صفحہ:296، حدیث:18184ملتقطاً۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami