Share this link via
Personality Websites!
480910
9594
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپوں کے نام سے پُکارا جائے گالہٰذا اپنے اچھے نام رکھو۔([1])
اے عاشقانِ رسول !علمائے کرام لکھتے ہیں: بچے کا اچھا نام رکھا جائے بہت سےلوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنیٰ نہیں یا ان کے بُرے معنیٰ ہیں ایسے ناموں سے پرہیز کریں *انبیائےکرام علیہمُ السَّلَام اور صحابہ و تابعین رَضِیَ اللہ عنہم کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، اُمّید ہے کہ ان کی بَرکت بچے کے شاملِ حال ہو*بچہ زندہ پیدا ہوا یا مُردہ اس کا بدن مکمل ہوا ہو یا مکمل نہ ہوا، بہرحال اس کا نام رکھا جائے *حدیث پاک میں ہے: کچّے بچّے(یعنی جس کاکوئی عُضو بن جائے یا 4ماہ کا ہواس) کا نام رکھو کہ اللہ پاک اس کے ذریعے تمہارے عمل کے ترازو کو بھاری کرے گا *جبریل یا میکائیل وغیرہ نام نہ رکھیے *یٰسین یا طٰہٰ نام رکھنا منع ہے*محمد یٰسین نام بھی مت رکھیے، ہاں چاہیں تو غُلام یٰسین اور غلام طٰہٰ رکھ لیجیے*جو نام بُرے ہوں ان کو بدل کر اچھا نام رکھنا چاہیے کہ اپنی اُمّت سے پیار کرنے والے پیارے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم بُرے نام کو اچھے نام سے بدل دیتے تھے * غُلام رسول، غُلام صدیق، غُلام حُسین، غُلام غوث، غُلام رضا نام رکھنا جائز ہے*ایسے نام رکھنا جائز نہیں، جو غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہوں۔ ([2])
نام رکھنے کے *. مختلف احکام *. احتیاطیں *. مسائل *. اور کئی طرح کے نئے نئے نام اور ان کے معانی جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ؛نام رکھنے کے احکام۔ مکتبۃُ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami