Share this link via
Personality Websites!
480905
9594
اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا
حضرت ابو اُمامہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: قرآن پڑھا کرو! بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا جُزْدان ہو، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔([1])
فلموں سے ڈراموں سے دے نفرت تُو الہٰی! بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خُدا دے([2])
حضرت حسن بن دینار رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت ثابت بنانی رحمۃُ اللہ علیہ ایک مرتبہ حضرت مُطَرَّف بن عبد اللہ رحمۃُ اللہ علیہ کے پاس عیادت کے لیے گئے، اس وقت حضرت مُطَرَّف پربےہوشی طاری تھی، حضرت ثابت بنانی رحمۃُ اللہ علیہ نے دیکھا کہ حالتِ بےہوشی میں حضرت مُطَرَّف رحمۃُ اللہ علیہ سے نُور کی 3 شُعَائیں بُلند ہو رہی ہیں، ایک سَر سے، دوسری پیٹ سے اور تیسری پاؤں کی جانب سے۔ فرماتے ہیں: یہ دیکھ کر ہم گھبرا گئے، جب آپ کو کچھ اِفاقہ ہوا تو ہم نے عرض کیا: ہم نے آپ کے سَر، پیٹ اور پاؤں کی جانب سے نُور کی شُعَائیں بلند ہوتی دیکھی ہیں۔ حضرت مُطَرَّف رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: کیا واقعی تم نے ایسا ہی دیکھا ہے؟ عرض کیا: جی ہاں! اس پر حضرت مُطَرَّف رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ سورۃ السَّجدہ کی تلاوت کی بَرَکت ہے۔ اس سورۂ مبارکہ کی 30 آیتیں ہیں، ابتدائی 10 آیتیں سَر کی جانب سے، درمیانی 10 آیتیں، درمیان سے اور آخر کی 10 آیتیں پاؤں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami