Share this link via
Personality Websites!
480887
9594
اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عَمَل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے! *.رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا *.بااَدَب بیٹھوں گا *.خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا *.جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
صحابئ رسول حضرت اَبُوسعید خُدْری رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف فرما تھے، صحابۂ کرام علیہم الرّضوان بھی حاضِر تھے۔ اتنے میں آپ پر وَحْی نازِل ہونے کی حالَت طارِی ہوئی۔ (صحابۂ کرام علیہم الرّضوان اَدَب سے محوِ اِنتظار ہو گئے کہ اب کون سی نئی آیات اُتر رہی ہیں)۔ جیسے ہی وَحی پُوری ہوئی، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا رنگ مبارَک تبدیل ہو گیا، شِدَّتِ غَم کے آثار چہرۂ پاک پر نظر آنے لگے۔
یہ حالت مبارَک دیکھ کر صحابۂ کرام علیہم الرّضوان پریشان ہو گئے۔ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کیا مُعَاملہ ہے، فرمایا: جبرائیل امین علیہ السَّلام میرے پاس کچھ آیات لے کر آئے ہیں، اللہ پاک نے فرمایا:
وَ جِایْٓءَ یَوْمَىٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ﳔ یَوْمَىٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ(۲۳) (پارہ:30، سورۂ فَجْر :23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اس دن جہنّم لائی جائے گی ،اس دن آدمی سوچے گا اور اب اس کے لیے سوچنے کا وقت کہاں؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami