Share this link via
Personality Websites!
480904
9594
میں پڑھتا رہوں سنّتیں وقت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی!([1])
(6):بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھیے!
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم : جو بدھ اور جمعرات کو روزہ رکھے، اس کے لیے جہنّم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔([2])
(7):مسلمان بھائی کی حاجت پُوری کرنا
حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، حضورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: جو اپنے بھائی کی حاجت پُوری کرنے کے لیے چلے اور اس سے ہمدردی کرے تو اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 7 خندقیں بنا دے گا، ان میں ہر خندق کا دوسری سے اتنا فاصلہ ہو گا، جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ *.ہم جہنّم سے بچنے اور جنّت میں جانے کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں سے ہمدردی کریں *.ان کے کام آئیں *.کسی کو قرض کی ضرورت ہو تو حسبِ استطاعت قرض دیں *.غریبوں پر خرچ کریں *.بھوکوں کو کھانا کھلائیں *.اسی طرح عزیز رشتے داروں کے بھی کام آئیں *.پڑوسیوں کے بھی کام آئیں *.دوستوں کے بھی کام آئیں *.غرض جس مسلمان کی جو بھی جائِز حاجت ہو، ہم اپنی طاقت کے مطابق صرف و صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے اس کی مدد کریں، اس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک جہنّم سے بچا کر جنّت میں داخلہ نصیب فرمائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami