Share this link via
Personality Websites!
480903
9594
(4):ثواب کی نیّت سے اذان دیجیے
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: جس نے ثواب کے لیے 7 سال تک اذان دی، اُس کے لیے جہنّم سے نجات لکھ دی جاتی ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! مَعْلُوم ہوا؛ اللہ پاک کی رضا کے لیے اذان دینا بھی جہنّم سے بچانے والا عَمَل ہے۔ کاش! ہم اذان دینےکی سَعَادت پانے والے بنیں، اذان دینا کوئی مشکل کام تو نہیں، ہم اَلحمدُ للہ !مسلمان ہیں، بچپن ہی سے اذان سُنتے آرہے ہیں، پُوری اذان میں صرف 15 کلمات ہیں، یہ کلمات اچھی طرح یاد کر کے کسی عاشقِ رسول قاری صاحب کو سُنا لیجیے! پھر وقتاً فوقتاً صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لیے مسجد میں اذان دیتے رہیں، اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب بھی ہاتھ آئے گا اور جہنّم سے نجات بھی مل ہی جائے گی۔
(5):نماز ِ باجماعت کا اہتمام کیجیے
صحابئ رسول، حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،تاجدارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:جو اللہ پاک کی رضا کے لیے 40 دِن تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھے، اس کے لیے 2 آزادیاں لکھی جائیں گی: (1):ایک آزادی نار (یعنی جہنّم) سے اور (2):دوسری آزادی نفاق سے۔ ([2])
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami