Share this link via
Personality Websites!
480902
9594
گُھپ اندھیری قبر میں اُتار دیں گے، ایساتنگ مکان، ایسی تنہائی، وحشت اور سخت اندھیرا جس کا پہلے کبھی تجربہ نہ کیا ہو گا، ابھی موت کی تکالیف بھی کم نہ ہوئی ہوں گی، کہ قبر کی وحشت ....! اور یہ وحشت دُور نہ ہوئی ہو گی کہ مُنْکَر نَکِیر تشریف لے آئیں گے، ہاں! ہاں! قبر میں امتحان ہو گا، اَفسوس! صَدْ اَفسوس! اگر میرے گُنَاہ آڑے آگئے اور میں قبر کے امتحان میں ناکام ہو گیا تو میرا کیا بنے گا؟ *.آہ! روزِ قیامت گُنَاہوں پر پکڑ ہو گئی، خُدانخواستہ مجھے جہنّم میں ڈال دیا گیا تو میرا کیا بنے گا...؟ *.ہائے! ہائے! وہ جہنّم کی ہولناک سزائیں، وہاں کے بڑے بڑے سانپ، بَخْتی (تیز رفتار اور طاقتور)اونٹوں جیسے بچھو، انتہائی تیز آگ کہ جو اندر تک جلا کر رکھ دے گی، آہ! اگر مجھے معافی نہ ملی، شفاعتِ مصطفےٰ سے بھی محروم رِہ گیا اور مجھے جہنّم میں جھونک دیا گیا تو میرا کیا بنے گا...؟؟
دِل ہائے گناہوں سے بیزار نہیں ہوتا مَغْلوب شَہا! نفسِ بَدْکار نہیں ہوتا
اے ربّ کے حبیب! آؤ اے میرے طبیب! آؤ اچھا یہ گناہوں کا بیمار نہیں ہوتا
گو لاکھ کروں کوشش اِصلاح نہیں ہوتی پاکیزہ گناہوں سے کِردار نہیں ہوتا
یہ سانس کی مالا اب بس ٹوٹنے والی ہے دل آہ! مگر اب بھی بیدار نہیں ہوتا([1])
اے عاشقانِ رسول! یُوں اگر اپنے گُنَاہوں اور قبر و آخرت کے عذابات کا تَصَوُّر باندھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خوفِ خُدا سے دِل کانپ اُٹھے گا اور آنکھوں میں آنسو بھی آہی جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں خوفِ خُدا سے رونا نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami