Share this link via
Personality Websites!
480901
9594
ذریعے۔ عرض کیا: وہ کیسے؟ فرمایا: خوفِ خُدا سے رویا کرو! کیونکہ جو آنکھ اللہ پاک کے خوف سے روئے، اسے جہنّم کا عذاب نہیں ہو گا۔([1])
یاربّ! میں تِرے خوف سے روتا رہوں ہر دَم دیوانہ شہنشاہِ مدینہ کا بنا دے([2])
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: 2قسم کی آنکھوں کو جہنّم کی آگ نہ چھوئے گی؛ (1):وہ آنکھ جو رات کے کسی حِصّے میں اللہ پاک کے خوف سے روئے (2):اور دوسری وہ آنکھ جو اللہ پاک کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزارے۔([3])
خوفِ خُدا سے رونے کی عادَت کیسے بنائیں؟
پیارے اسلامی بھائیو! مَعْلُوم ہوا خوفِ خُدا کے سبب رونا جہنّم سے بچانے والا عمل ہے، کاش! ہمیں خالِص اللہ پاک کی رضا کے لیے خوفِ خُدا کے سبب رونا نصیب ہوجائے۔
روزانہ تنہائی میں بلکہ ہو سکے تو قبرستان جا کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں، اپنی کمزوری اور ناتوانی کا تَصَوُّر باندھیں، اپنے گُنَاہوں کو یاد کریں اور سوچیں کہ *.آہ! اگر گُنَاہوں پر پکڑ ہو گئی، اللہ پاک مجھ سے ناراض ہو گیا تو میں کیا کروں گا؟ *.آہ! عنقریب حضرت مَلَکُ الموت علیہ السَّلام تشریف لے آئیں گے، میری رُوح قبض کر لی جائے گی، پھر جلد ہی میرے عزیز رشتے دار غسل دے کر، کفن پہنا کر، نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami