Share this link via
Personality Websites!
480900
9594
اوپر (یعنی پُل صراط) سے گزرنا ہے، اُس وقت نجات وہ پائیں گے جو تقویٰ اختیار کرنے، پرہیز گار ہیں۔
تقویٰ گُنَاہوں سے بچنے کا نام ہے، حضرت سَہل بن عبد اللہ تُسْتَری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا تقویٰ درست ہو جائے، وہ تمام گُنَاہوں کو چھوڑ دے۔ ([1])
اے عاشقانِ رسول! تقویٰ والے یعنی گُنَاہوں سے بچنے والے بروزِ قیامت نجات پانے والے ہوں گے، ہمیں چاہیے کہ ہم بھی تقویٰ اختیار کریں، گُنَاہوں سے بچیں، ہر گز نماز قضا نہ ہونے دیں، روزے بھی پُورے رکھا کریں، زکوٰۃ بھی پُوری دیا کریں، فلمیں ڈرامے، بےپردگی وغیرہ وغیرہ گُنَاہوں سے بچتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیوی زندگی بھی اچھی گزرے گی اور آخرت میں بھی نجات کی خیرات نصیب ہو جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
گناہوں سے مجھ کو بچا یا الٰہی! بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی!
خطاؤں کو میری مِٹا یا الٰہی! مجھے نیک خصلت بنا یاالٰہی!([2])
ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! میں کس چیز کے ذریعے جہنّم سے نجات پا سکتا ہوں؟ رسولِ رحمت، شفیعِ اُمَّت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami