Share this link via
Personality Websites!
480899
9594
جہنّم سے پناہ اِن اَلْفاظ میں بھی مانگ سکتے ہیں : یا اللہ!مجھے جہنّم سے بچا!۔
گناہ گار ہوں میں لائقِ جہنّم ہوں کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یا ربّ!
بُرائیوں پہ پشیماں ہوں رَحم فرما دے ہے تیرے قہر پہ حاوی تِری عطا یاربّ!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
صبح و شام جہنّم سے پناہ مانگنے کی فضیلت
صحابئ رسول حضرت مسلِم بن حارِث رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے مجھ سے فرمایا: نماز فَجْر کے بعد بات چیت کرنے سے پہلے یہ کلمات؛ اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّار (اے اللہ! مجھے جہنّم سے بچا) 7مرتبہ پڑھ لیا کرو ۔اگر تم اس دِن مر گئے تو اللہ پاک تمہارے لیے جہنّم سے امان لکھ دے گا۔ اسی طرح مغرب کی نماز کے بعد بات چیت کرنے سے پہلے یہی کلمات؛ اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّار (اے اللہ! مجھے جہنّم سے بچا) 7مرتبہ پڑھ لیا کرو ۔ پھر اگر تم اسی رات مر گئے تو اللہ پاک تمہارے لیے جہنّم سے امان لکھ دے گا۔ ([2])
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا (پارہ:16،سورۂ مَرْیَمْ: 72)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:پھر ہم ڈرنے والوں کو بچالیں گے۔
اے عاشقانِ رسول! اِس آیتِ کریمہ میں بتایا گیا کہ روزِ قیامت سب ہی کو جہنّم کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami