Share this link via
Personality Websites!
480897
9594
کے سبب فنا کے گھاٹ اُتر جائیں۔
اللہ! اللہ! سُوئی کا ناکا ہوتا کتنا سا ہے؟ اُس میں اگر دھاگا ڈالنا ہو تو مشکل پیش آتی ہے، اتنا چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے۔ جب اتنے چھوٹے سے سُوراخ کے برابر جہنّم کو کھول دینے سے ایسی تباہی مچ سکتی ہے تو اندازہ کیجیے! وہ بدنصیب جنہیں اُس جہنّم کے اندر ڈال دیا جائے گا، آہ! جہنّم کی شعلے مارتی، بھڑکتی ہوئی آگ ان کے جسموں سے لپٹ جائے گی، جسم کو اندر تک جَلا کر رکھ دے گی، آہ! جن کے سَر سے لے کر پاؤں تک جہنّم کی آگ ہی آگ ہو گی، غور تو فرمائیے! یہ ہولناک آگ ان کا کیا حال بےحال کر ڈالے گی۔
آئیے! مِل کر گنہگاروں کو بخشوانے والے آقا، جنّت دِلانے والے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بارگاہ میں فریاد کرتے ہیں:
میں مُجْرِمْ ہوں جہنّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو
ہلاکت ہو گی ہائے! کیا کروں گا یارسولَ اللہ!
لپک کر آگ کے شعلے لپٹتے ہوں گے، بربادی
کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!
اندھیری آگ ہو گی، روشنی بالکل نہیں ہو گی
کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!([1])
جہنّم سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرو!
اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: (اے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami