Share this link via
Personality Websites!
480794
9588
کوئی بھی وقت سے پہلے اجارہ ختم کر سکتا ہے۔(ایضاً،ص۱۲ملخصاً)*مسلمان کے لئے غیر مسلم کے ہاں ایسی نوکری کرنا جائز نہیں جس میں مسلمان کی ذلت ہومثلا اس کے گھر کی صفائی کرنا،کچرا اٹھانا،گاڑی صاف کرناوغیرہ،البتہ جس کام میں مسلمان کی ذلت نہ ہو وہ کر سکتا ہے۔(ایضاً،ص۱۳)*ملازم اپنے دفتر کا قلم،کاغذاور دیگر اشیاءاپنے ذاتی کاموں میں صرف کرنے سے اجتناب کرے۔(ایضاً،ص۱۴)*چوکیدار،گارڈیا پولیس وغیرہ جن کا کام جاگ کر پہرا دینا ہوتا ہے اگر ڈیوٹی کے اوقات میں ارادۃًسو گئے تو گنہگار ہوں گےاور جتنی دیر سوئے یا غافل رہےاتنی دیر کی اجرت کٹوانی ہوگی۔(ایضاً،ص۱۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے بچنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے بچنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہ التّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۔
ترجمہ:میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالی کے کلماتِ تامہ (کامل و اکمل) کی تمام مخلوق کی برائی سے۔ نوح علیہ السلام پر سلام ہوجہاں والوں میں۔ (خزینۂ رحمت، ص 153)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami