Share this link via
Personality Websites!
480467
9568
ترجمہ: اور بندہ نوافِل کے ذریعے میرا قرب حاصِل کرتا رہتا ہے، کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اسے اپنا مَحْبُوب بنا لیتا ہوں۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! ایک تَو ہے کہ بندہ اپنی ذمہ داری (Responsibility) پُوری کرے، صِرْف فرائِض ہی پُورے کرے، یہ بھی محنتی ہے۔ اس کے بعد جو بندہ زیادہ محنت یعنی(Extra Working )کرتا ہے، فرائِض کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی پُورے کرتا ہے، فرمایا: یہ وہ ہے جسے میں اپنا مَحْبُوب بنا لیتا ہوں۔
پتا چلا؛ آخرت کے مُعَاملے میں بھی پسندیدہ وہی ہے جو محنتی ہے۔
سُستی جو ہے نا، چاہے دُنیا کے مُعَاملے میں ہو، چاہے آخرت کے مُعَاملے میں ہو، بہر حال! ناپسندیدہ ہے۔ حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا:
اَلْبَطَالَۃُ تَقْسِی الْقَلْبَ
ترجمہ: سُستی دِل سخت کر دیتی ہے۔ ([2])
ایک حدیث شریف میں فرمایا:
اِنَّ اللہ یُحِبُّ الْعُطَاسَ ویَکْرَہُ التَّثَاؤُبَ
ترجمہ: بے شک اللہ پاک چھینک کو پسند فرماتا ہے اورجماہِی کو ناپسند کرتا ہے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami