Share this link via
Personality Websites!
480466
9568
سُبْحٰنَ اللہ!پتا چلا؛ محنت میں عظمت بھی ہے اور رحمت بھی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے، اللہ کے آخِری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
اِنَّ اللہ تَعَالٰی یُحِبُّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ
ترجمہ:بے شک اللہ پاک طلبِ مَعَاش میں تکلیف اُٹھانے والے مومن کو پسند فرماتا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی بات ہے؟ اللہ پاک محنت کرنے والے کو پسند فرماتا ہے۔
اچھا؛ یہاں ایک اور پہلو پر تَوَجُّہ دِلاؤں، محنت صِرْف اس دُنیا کے مستقبل کے لیے نہیں، آخرت کے مُعَاملے میں بھی اللہ پاک کے پسندیدہ بندے وہی ہیں، جو محنت کرتے ہیں۔ بڑی مشہور حدیثِ قدسی ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:
وَمَا تَقَرَّبَ اِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ اَحَبَّ اِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهٖ
مفہومی ترجمہ:میرا قرب پانے کا سب سے پسندیدہ رستہ یہ ہے کہ میرا بندہ میرے فرض کیے ہوئے اَحْکام پُورے کرے۔
دیکھیے! ایک تَو یہ بھی محنت طلب ہی کام ہے جو جو فرائِض ہیں، سارے پُورے کرنے ہیں، ان میں سُستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
مزید فرمایا:
وَمَا يَزَالُ عَبْدِيْ يَتَقَرَّبُ اِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتّٰی اُحِبَّهٗ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami