Share this link via
Personality Websites!
480465
9568
کے بعد کہیں اسے چلنا آتا ہے۔
غرض؛ انسان کو ڈیزائن ہی اس انداز سے کیا گیا ہے کہ اسے محنت کرنی ہی پڑے گی، نہیں کرے گا تو بہت پیچھے رہ جائے گا۔
ایک اور آیتِ کریمہ سنیے! پچھلی آیت سے ہم نے جان لیا کہ انسان کو ڈیزائن ہی ایسے کیا گیا ہے کہ اسے محنت کرنی پڑتی ہے اب یہ دیکھیے! کہ اس کائنات (Universe) کا ڈیزائن کیسا ہے؟ 30 وَیں پارے کی پہلی ہی سُورت، سُورۂ نَبَاَ کی آیت: 10 اور 11میں ارشاد ہوا:
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ(۱۰) وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪(۱۱)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور رات کو ڈھانپ دینے والی بنایا اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا۔
یہ اس زمین کا Organized systemیعنی مُنَظَّم نظام ہے؛ رات کو ایسا بنایا گیا کہ اس میں آرام کیا جا سکے۔ دِن کو مَعَاش (یعنی محنت و مشقت ) کا وقت بنایا گیا ہے۔
آپ یہ بہترین تَوَازُن دیکھیے! آرام کا وقت بھی بنایا گیا، کام کا وقت بھی بنایا گیا، رات آرام کے لیے، دِن کام کے لیے۔ پتا چلا؛ نہ صِرْف یہ ہو کہ کام، کام اور بَس کام، نہ ہی یہ ہو کر آرام، آرام اور بَس آرام۔ آرام کے وقت آرام ہو اور کام کے وقت خُوب محنت کے ساتھ کام ہو۔
بزرگوں نے فرمایا:
اَلزَّحْمَۃُ رَحْمَۃٌ
ترجمہ: زَحْمت یعنی مشقت رَحْمت ہے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami