Share this link via
Personality Websites!
480463
9568
وہی ہوگا جس کی اس نے کوشش کی۔
یعنی انسان کے لیے وُہی کچھ ہے جس کی وہ کوشش کر چکا*.صِرف باتیں کرنا کافی نہیں *.صِرْف ڈینگیں مارنا کافی نہیں *.صِرْف بڑے بڑے خواب دیکھ لینا کافِی نہیں۔ انسان میدانِ عمل میں اُتر کر جس کی کوشِش کر چکا، نتیجہ اسی کا نکلے گا۔
امام رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے یہاں بہت پیاری بات لکھی، فرماتے ہیں: اللہ پاک نے فرمایا:
مَا سَعٰى
This is the past tenseیعنی یہ ماضِی کا صیغہ ہے، مُسْتَقْبِلْ کا نہیں *.ایک تَو یہ ہے نا کہ بندہ مستقبل (Future) کے خواب دیکھے، ارادے بنائے، اگر اچھے خواب ہوں، اچھے اِرادے ہوں تو یہ بھی اچھی ہی بات ہے لیکن صرف خواب دیکھ لینے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ اِس لیے اللہ پاک نے ماضِی کا صیغہ ارشاد فرمایا :
مَا سَعٰى
یعنی وہ کام جس کی تم عملی طَور پر کوشش کر چکے ہو، اس کا کوئی نتیجہ نکلے گا، جس کے بیٹھ کر محض خواب ہی دیکھ رہے ہو، ابھی عملی طور پر کِیا کچھ نہیں ہے، اُس کا نتیجہ بھی ابھی نہیں نکلے گا۔([1])
اللہ پاک نے مزید فرمایا:
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪(۴۰) (27، سورۂ نَجْم: 40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی۔
یعنی یہ انسان کی کوشِش ہی ہے جو دیکھی جائے گی، اسی سے کچھ نتیجہ نکلے گا، اسی کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami