Share this link via
Personality Websites!
480462
9568
پیارے اسلامی بھائیو! آج ایک بہت اَہَم مسئلے پر بات کرنی ہے۔ مسئلہ بھی ایسا ہے جو آج کے نوجوان سے زیادہ تَعَلُّق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا تھا:
مَنْظَر چمنستاں کے زیبا ہوں کہ نازیبا مَحْرُومِ عَمَل نرگِس، مَجْبُورِ تماشا ہے([1])
وضاحت: چمنستان: یعنی پھولوں کا باغ۔ مطلب یہ ہے کہ دُنیا کے حالات اچھے ہوں یا نہ ہوں، مُعَاشرہ ترقی کرے یا نہ کرے، جو عَمَل سے مَحْرُوم ہے، جو کام نہیں کرتا، محنت و مشقت نہیں اُٹھاتا، وہ صرف و صِرْف بیٹھ کر تماشا دیکھ سکتا ہے، تبصرے کر سکتا ہے، اَوْر کچھ نہیں کر سکتا۔
یہی آج کا بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارے ہاں کتنے لوگ ہیں جو صِرْف تبصرے (Comments) کرتے ہیں، صرف بڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں، بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں*.میں اگر فُلاں بن فُلاں ہوتا تَو یہ کر دیتا *.میں کروڑپتی ہوتا تو یہ کر دیتا *.فُلاں عہدہ میرے پاس ہوتا تو میں مُلْک بھر کی تقدیر بدل دیتا *.دیکھنا...!! تمہارے بھائی کا بھی وقت آئے گا *.دیکھنا ...!! تیرا بھائی بڑا ہو کر دُنیا کا مسیحا بن جائے گا۔ لوگ ایسی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر کرتے کراتے کچھ بھی نہیں ہیں۔ یہی آج کا ہمارا موضوع ہے کہ بھائی...!! بڑی بڑی باتیں کرنااپنی جگہ، بڑے بڑے خواب دیکھنا اپنی جگہ، لیکن میدانِ عمل میں اُتر کر محنت کون کرے گا...؟
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ(۳۹) (پارہ:27، سورۂ نَجْم:39)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور یہ کہ انسان کے لیے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami